the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے وزیر دفاع منوہر پاریکر کا استعفی منظور کر لیا ہے۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو وزارت دفاع کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔ مسٹر پاریکر نے گوا کا وزیر اعلی مقرر کئے جانے کے بعد آج صبح اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ وہ منگل کو وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گے۔ وزیر دفاع کے طور پر نومبر 2014 میں مرکزی کابینہ میں شامل کئے جانےسے پہلے بھی وہ گوا کے وزیر اعلی تھے۔

راشٹرپتی بھون سے جاری ٹوئٹ کے مطابق، "صدر جمہوریہ نے فوری طور پر مرکزی کابینہ سے مسٹر منوہر پاریکر کا استعفی منظور کر لیا ہے۔ وزیر



خزانہ ارون جیٹلی کو ان کی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ وزارت دفاع کا چارج سونپا گیا ہے۔ "

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پارلیمانی بورڈ نے اتوار کو مسٹر پاریکرکو گوا کا نیا وزیر اعلی بنانے کی منظوری دی تھی۔ ہفتہ کو اعلان کئے گئے نتائج میں گوا کی 40 رکنی اسمبلی میں بی جے پی کو 13 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔ پارٹی نے دعوی کیا ہے کہ اسے 21 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ وہیں، 17 سیٹوں کے ساتھ کانگریس ریاست میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے۔ مسٹر پاریکر نے کل گوا کی گورنر مردلا سنہا سے ملاقات کرکے حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.